فاؤنڈر گروپ بزنس کمیونٹی کی حقیقی آواز ہے: شاہد عباسی
چالیس سال سے ناقابل شکست فاؤنڈر گروپ کا منشور تاجروں کی خدمت ہے
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)
فاؤنڈر گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبر و جنرل سیکرٹری شاہد عباسی نے الیکشن کمپین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈر گروپ بزنس کمیونٹی کی حقیقی آواز ہے،گزشتہ چالیس سال سے ناقابل شکست فاؤنڈر گروپ نے تاجروں کی خدمت کی ہے جسے مستقبل میں بھی کامیاب ہوکر جاری رکھیں گے۔ ہمارے منشور میں تاجروں اور حکومتی اداروں کے درمیان مسائل کے حل کیلئے کردار،نوجوان کاروباری افراد اور نئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی،خواتین کاروباری افراد کیلئے سہولیات اور مقامی و بین الاقوامی کاروباری روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ہوکر کاروباری برادری کو درپیش ٹیکس،بجلی، گیس، انفراسٹرکچر، ریگولیٹری اور دیگر مسائل کو متعلقہ فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ اسلام آباد کی تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ سولہ ستمبر کو فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر کاروباری برادری کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے ایک بار پھر مضبوط آواز کو آگے لائیں۔





