گوجر خان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، ساڑھے 3 کلو چرس برآمد

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری، پولیس

راولپنڈی (صنوبر کیانی) گوجر خان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر ساڑھے 3 کلو چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔