راولپنڈی میں ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام "نونہال سیرت کانفرنس” کا انعقاد؛ بچوں اور نوجوانوں کو سیرت طیبہ کو اپنانے کی تلقین پیرسیدعطاء اللہ شاہ بخاری

راولپنڈی میں ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام "نونہال سیرت کانفرنس” کا انعقاد؛ بچوں اور نوجوانوں کو سیرت طیبہ کو اپنانے کی تلقین پیرسیدعطاء اللہ شاہ بخاری
 
راولپنڈی(   نیوز رپورٹر )
جشن میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ماہ ربیع الاوّل میں ہمدرد فاؤنڈیشن  پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے ہمدرد مراکز میں نونہال سیرت کانفرنس کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجا رہا ہے اس سلسلہ میں ہمدرد مرکز راولپنڈی میں عقیدت و احترام سے بھری ایک پر وقار ہمدرد نونہال سیرت کانفرنس منعقد کی گئی جس میں راولپنڈی /  اسلام آباد کے اسکولوں کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی  معروف مذہبی اسکالرپیرسیدعطاء اللہ شاہ بخاری تھے سیرت النبی ؐکانفرنس کا موضوع "سیرت النبیؐ کی روشنی میں محبت،اخلاق اورعفوو درگذر”تھااس موقع پر قومی صدر ہمدرد نونہال اسمبلی محترمہ سعدیہ راشد نے اپنے پیغام میں کہاکہ ربیع الاوّل کا بابرکت مہینہ ہمیں اُس عظیم ہستی ؐکی یاد دلاتا ہے جن کی آمد سے دنیاکو ہدایت محبت،رحمت اور انسانیت کاوہ مقام ملا جسکی روشنی آج بھی ہمارے دلوں کو منو ّر کررہی ہے آپؐ کی سیرت ہمارے لئے زندگی کے ہر شعبے میں بہترین نمونہ ہے حضورؐ نے اپنے عمل،کردار و گفتار اور اخلاق سے انسانیت کومحبت،احترام،برداشت،صبراورعفوودرگذر کادرس دیاہے ہمارے بچوں اور نوجوانوں کو چاہیے کہ سیرت طیبہ کو اپناشعار بنائیں حکیم محمد سعید شہید ساری زندگی سیرت النبی ؐ پر عمل پیرارہے پیرسید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہاکہ ہمیں قرآن وسنت اورسیرت النبیؐ کواپنانا ہوگاہمارے زوال کی وجہ قرآن وسنت پر عمل نہ کرناہے اللہ تعالیٰ نے حضور نبی کریمؐ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجاہے آپ ؐ کی ساری زندگی محبت،اعلیٰ اخلاق اورعفوودر گذرکا نمونہ تھی سیرت النبی ؐ کانفرنس میں طلبہ وطالبات نے سیرت طیبہ پر تقاریر کیں جبکہ نعت خوانی کے ساتھ قصیدہ بردہ شریف بھی پیش کیاگیاجبکہ اختتام سے قبل حضور نبی کریمؐ کی شان اقدس میں ہدیہ صلوٰۃوسلام بھی پیش کیا گیا اس موقع پر زونل ہیڈ ہمدردفاؤنڈیشن راولپنڈی امان اللہ نیازی نے مہمان خصوصی کو خصوصی شیلڈ مہر نبوت ؐ پیش کی اور نمایاں کارکردگی والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔