انجمن اسلامیہ دارلاطفال میانوالی کا اہم اجلاس انجمن کے صدر محسن علی خان کی صدارت میں دارالاطفال سویٹ ہوم کی ھال میں منعقد ہوا

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) انجمن اسلامیہ دارلاطفال میانوالی کا اہم اجلاس انجمن کے صدر محسن علی خان کی صدارت میں دارالاطفال سویٹ ہوم کی ھال میں منعقد ہوا۔ایجنڈا جنرل سیکرٹری محمد ممتاز خان نے پیش کیا اور ایجنڈا پر انجمن اسلامیہ کے عہدے داران  سینئر نائب صدر زبیر سعید اعوان ایڈوکیٹ ,محمد اختر خان ، محمد یوسف چغتائی، ناظم دارالاطفال راو محمد اقبال اور دیگر عہدےداران نے اظہار خیال کیا اجلاس میں تعلیمی رپورٹ کے حوالے سے تعلیمی صورتحال کو تسلی بحث قرار دیا گیا امدن اور خرچ کی گوشوار فنانس سیکرٹری اور ناظم نے پیش کیے اور اجلاس میں انجمن اسلامیہ کی پرانی بلڈنگ ناقابل استعمال  کی وجہ سے اس کے مٹیریل کو فروخت کرنے کی منظوری دی گئی تھی اس پر عمل درامد شروع ہو گیا ہے اور اس پانچ چھ کنال پر بچوں کے کھیلنے کے گراؤنڈ بنانے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی اجلاس میں پرانے یتیم خانہ محلہ یتیم خانہ میانوالی میں یہ یتیم خانہ کی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف موثر کاروائی کے لیے مستقل طور پر لیگل کونسل مقرر کرنے کی منظوری دی گئی اجلاس میں دیگر امور بھی صدر کی اجازت سے زیر بحث لائی گئ ۔