ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انیل سعید کی زیرِ صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کا اہم اجلاس منعقد ہوا

اٹک(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انیل سعید کی زیرِ صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، گاڑیوں کی فٹنس، غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے خاتمے اور روڈ سیفٹی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ انیل سعید نے ٹریفک حادثات کی روک تھام، ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کے استعمال اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کم عمر ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی اور عوام میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مزید بڑھانے پر بھی زور دیا۔