طویل عرصے سے زیرِ التوا اسلام آباد ماڈل جیل منصوبہ تکمیل کے قریب

 

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا ماڈل جیل کا دورہ، جاری حتمی کاموں اور انتظامات کا معائنہ؛ منصوبے کی تکمیل موجودہ حکومت کی اہم پیش رفت ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد (اظہار خان نیازی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا اور منصوبے میں جاری تمام حتمی کاموں اور انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ سالہا سال سے زیرِ التوا اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے کی تکمیل موجودہ حکومت کی اہم پیش رفت ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر منصوبے میں کام کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کو جدید تقاضوں کے مطابق معیاری سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، منصوبے کی تکمیل سے قیدیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ جیل انتظامی نظام میں بھی بہتری آئے گی۔