اسلام آباد(کرائم رپورٹر) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔
سرچ آپریشنز کے دوران 329 افراد، 104 گھروں، 28 دکانیں، 23 ہوٹل ،240 موٹر سائیکلوں اور 75 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 12 مشکوک افراد اور 21 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 329 افراد، 104 گھروں، 28 دکانیں، 23 ہوٹل ،240 موٹر سائیکلوں اور 75 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 12 مشکوک افراد اور 21 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔