آڈیو ویژول اور لائٹنگ ٹیکنالوجی کے عالمی فراہم کنندہ آئی ٹی سی اور پاکستان کے معروف ٹیکنالوجی سلوشنز فراہم کرنے والے ادارے منشا برادرز کے اشتراک سے اسلام آباد میں خصوصی پراڈکٹ شوکیس اور نیٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آڈیو ویژول اور لائٹنگ ٹیکنالوجی کے عالمی فراہم کنندہ آئی ٹی سی اور پاکستان کے معروف ٹیکنالوجی سلوشنز فراہم کرنے والے ادارے منشا برادرز کے اشتراک سے اسلام آباد میں خصوصی پراڈکٹ شوکیس اور نیٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں میڈیا نمائندگان، صنعت سے وابستہ ماہرین اور کارپوریٹ شعبے کے فیصلہ سازوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران آئی ٹی سی کے جدید ترین آڈیو ویژول، ڈسپلے اور پروفیشنل لائٹنگ سلوشنز کی وسیع رینج پیش کی گئی اور ان کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ جدید آڈیو ویژول اور لائٹنگ ٹیکنالوجی تقریبات، کارپوریٹ ماحول اور کاروباری و ادارہ جاتی مقامات کو زیادہ مؤثر، پُرکشش اور جدید بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔تقریب میں مہمان خصوصی انجینئر خادم حسین بھٹی، رجسٹرار پاکستان انجینئرنگ کونسل محمد سلمان ظفر، ممبر سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی محمد عباس لون، سی ای او منشا برادرز محمد زاہد لون اور ادارے کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ماہرین نے پاکستان میں آڈیو ویژول اور لائٹنگ ٹیکنالوجی کے بدلتے ہوئے رجحانات، جدید سلوشنز اور مستقبل کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ٹیکنالوجی ماہرین، کاروباری اداروں اور انڈسٹری سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رابطوں اور باہمی تعاون کے نئے مواقع بھی تلاش کیے گئے۔تقریب کے منتظمین کے مطابق اس نمائش کا مقصد پاکستان میں عالمی معیار کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانا اور ملک کی آڈیو ویژول و لائٹنگ انڈسٹری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مزید آگے بڑھانا ہے۔