آئی ٹی سی اور منشا برادرز کی جدید ترین آڈیوویژول اور لائٹنگ ٹیکنالوجی کی نمائش

آئی ٹی سی اور منشا برادرز کی جدید ترین آڈیوویژول اور لائٹنگ ٹیکنالوجی کی نمائش
 
اسلام آباد(بی بی سی رپورٹ) آڈیو ویژوئل اور لائٹنگ ٹیکنالوجی کے عالمی فراہم کنندہ  آئی ٹی سی اور پاکستان کے معروف ٹیکنالوجی سلوشنز فراہم کرنے والے ادارے منشا برادرز  نے آج یہاں مشترکہ طور پر ایک خصوصی پراڈکٹ شوکیس اور نیٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد کیا۔اس تقریب میں میڈیا کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ انڈسٹری کے ماہرین اور کارپوریٹ فیصلہ ساز بھی شریک محفل تھے جنہوں نے جدید آڈیو ویژوئل اور لائٹنگ سلوشنز اور ان کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ ان جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان بھر میں تقریبات، کارپوریٹ ماحول اور کاروباری و ادارہ جاتی مقامات کو جدید اور مؤثر انداز میں پیش کرنے کے امکانات پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔تقریب میں مہمان خصوصی انجینئر خادم حسین بھٹی، رجسٹرار پی ای سی محمد سلمان ظفر، ممبر سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی محمد عباس لون، سی ای او منشابرادرز محمد زاہد لون اور  منشا برادرز کے ڈائریکٹروں نے شرکت کی۔نمائش کے دوران آئی ٹی سی کے جدید ترین آڈیو ویژول، ڈسپلے اور پروفیشنل لائٹنگ سلوشنز کی وسیع رینج پیش کی گئی اور ان  کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ شرکاء کو جدید ٹیکنالوجی کے تازہ رجحانات کہ جدید وی اے اور لائٹنگ سسٹم کس طرح تقریبات اور کاروباری و ادارہ جاتی ماحول کو زیادہ پُرکشش، مؤثر اور جدید بنا سکتے ہیں پر اور اس امر پر مفید معلومات فراہم کی گئیں۔
ماہرین کی گفتگو نے پاکستان کے تیزی سے بدلتے ہوئے آڈیو ویژول منظرنامے میں موجودہ ٹیکنالوجی کے رجحانات اور مواقعوں کو اجاگر کیا۔ اس تقریب نے ٹیکنالوجی کے ماہرین، کاروباری اداروں اور انڈسٹری سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے، خیالات کا تبادلہ کرنے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔
اس کامیاب نمائش نے آئی ٹی سی اور منشا برادرز کی پاکستان میں جدید، عالمی معیار کی ٹیکنالوجی سلوشنز متعارف کرانے اور ملک کی آڈیو ویژول اور لائٹنگ انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کو ظاہر کیا۔