متاثرہ بچے کا طبی معائنہ، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا، ایس پی صدر
راولپنڈی (صنوبر کیانی) تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ گرفتار ملزم نے اس کے 12 سالہ بیٹے کے ساتھ زیادتی کی، جس پر جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے جبکہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔ ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ زیر حراست ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا، خواتین اور بچوں سے ہراسانی یا زبردستی ناقابل برداشت ہے، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔





