کلرسیداں: عدالت سے فرار ہونے والا تیسرا ملزم بھی گرفتار
راولپنڈی(صنوبر کیانی) کلرسیداں میں گزشتہ روز ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار ہونے والے تین ملزمان میں سے تیسرا ملزم بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کلرسیداں میں مدرسے کے طالب علم کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں اب تک مجموعی طور پر 6 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، جنہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔





