سیالکوٹ (وسیم ملک)
تھانہ حاجی پورہ پولیس نے دورانِ ناکہ بندی کارروائی کرتے ہوئے ملزم رمضان سلیم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1 کلو 406 گرام منشیات اور نقد رقم برآمد کی گئی، جبکہ دورانِ تفتیش ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا۔
ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ کاشف بٹ کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔
ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
تھانہ حاجی پورہ کے علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔





