تھانہ مکڑوال پولیس کی کاروائیاں، اقدام قتل اور لڑائی جھگڑا کے مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
تھانہ مکڑوال پولیس کی کاروائیاں، اقدام قتل اور لڑائی جھگڑا کے مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتارڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصرِ کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکڑوال سب انسپکٹر شفقت اللہ خان اور انکی ٹیم نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان طارق خان ولد رتاس خان، ولید ولد رفاقت خان اور انعام اللہ ولد اشتیاق سکنائے ونجاری کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں لڑائی کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان حمید اللہ ولد مانی خان اور عبید اللہ ولد حمید اللہ سکنائے بھورے خیل کو گرفتار کیا۔
دونوں مقدمات میں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔