1 کلو 200 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج؛ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا
راولپنڈی (صنوبر کیانی) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔





