گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے مے ڈے فاؤنڈیشن کے سربراہ کمانڈر (ر) شواز حسین بلوچ کی ملاقات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) خصوصی افراد کے ادارے”مے ڈے فاؤنڈیشن” کے سربراہ کمانڈر (ر) شواز حسین بلوچ کی گورنر گلگت بلتستان سید افتخار مہدی سے اسلام آبادمیں ملاقات۔ ملاقات میں کمانڈر(ر) شواز بلوچ کی عمومی خدمات اور تجاویز کو سراہا گیا، کمانڈر(ر) شواز بلوچ نیول پائلٹ رہے ہیں۔ دورانِ سروس بینائی سےمحروم ہونے کےباوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری اور عوامی فلاح کےمتعدد ادارے قائم کیے۔کمانڈر(ر)شواز بلوچ نے پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں میں خصوصی افراد کیلئےمخصوص نشستیں مختص کرنےاورڈس ایبلٹی ایکٹ 2020 پر عملی عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نےکہا کہ ملک کی تقریباً ساڑھےتین کروڑ آبادی خصوصی افرادپرمشتمل ہے۔ اہلِ خانہ سمیت یہ تعداد تقریباً سات کروڑ بنتی ہے قوانین پر عمل سے دس سے بارہ کروڑ افراد مستفید ہو سکتے ہیں۔ گورنر نے کمانڈر (ر) شواز بلوچ کی جدوجہد کو سراہااور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں کمانڈر(ر) شواز بلوچ نےاپنی کتاب گورنر کوپیش کی۔ اس موقع پر پاکستان بلوچ کونسل کے چیئرمین امتیاز حسین بلوچ بھی موجود تھے۔