اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود کی قیادت میں وفد کی ڈاکٹر انعم فاطمہ سے ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود کی قیادت میں وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسلام آباد تعینات ہونے والی ڈاکٹر انعم فاطمہ سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔گزشتہ روز ہونی والی ملاقات کے وفد میں سینئر نائب صدر طاہر ایوب، نائب صدر عرفان چوہدری، سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری، ایگزیکٹو ممبر ذوالقرنین عباسی، ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن طہماس بٹ، راجہ عبدالمجید اور دیگر معزز اراکین شامل تھے۔وفد نے ڈاکٹر انعم فاطمہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں، تجربے اور عوامی خدمت کے جذبے سے اسلام آباد کے انتظامی امور میں مزید بہتری لائیں گی





