داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) ممبر پنجاب اسمبلی ملک ممتازاحمد اسڑ کے بھتیجے اورلیفٹیننٹ ملک غلام مرتضی اسڑ ایس ایس پی کے 13 سالہ بیٹے ملک بہزاد مرتضی اسڑ نے پاکستان اوپن گالف چیمپئن شپ مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔4 سے 6 ستمبر 2026ء تک رومانزا گالف کلب، ملتان میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے تقریباً 100ممتاز جونیئرگالفرزکے ساتھ مقابلوں میں 13سالہ ملک بہزادنے 18سے 21 سال کی عمر کے انتہائی باصلاحیت اور بہت تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلے میں اپنی غیرمعمولی صلاحیت،عزم، محنت اوربہترین اعصاب کاشاندار مظاہرہ کرتے ہوئے یہ کامیابی سمیٹی۔ ممبر پنجاب اسمبلی ملک ممتاز احمد اسڑصدرپریس کلب پپلاں ملک عبدالمجید بھمب ملک غلام فرید بھمب نے اس شاندار کامیابی پر ملک بہزاد مرتضی اسڑکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی جھلسا دینے والی گرمی میں اتنی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان بھر کے کھلاڑیوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ہمیں اپنے باہمت اورہونہاربیٹے پربے حد فخرہے۔تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے بعد کھیل کے میدان میں کم عمری کے باوجود یہ شاندارکامیابی اس کی لگن، محنت اورگالف سے بے پناہ محبت اورجذبے کاثبوت ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے ہمیشہ کامیابیوں سے نوازے اور
مستقبل میں اس کے لیے مزید بڑی کامیابیاں اور اعزازات مقدربنیں اوراس کے لیے مزید ترقی اور کامیابیوں کے دروازے کھلیں #





