مری PHA کے 50 سے زائد ملازمین ایک بار پھر نوکری سے فارغ

مری PHA کے 50 سے زائد ملازمین ایک بار پھر نوکری سے فارغ

مری (راجہ عثمان علی)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) مری کے 50 سے زائد ملازمین کو ایک بار پھر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل بھی ان ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا، تاہم ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی مداخلت پر انہیں دوبارہ ڈیوٹی پر بحال کر دیا گیا تھا۔
متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ بحالی کے چند ہی روز بعد ایم ڈی کامران صغیر کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر بغیر کسی نوٹس کے دوبارہ ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ ملازمین کے مطابق ان کی دو ماہ کی تنخواہیں بھی تاحال واجب الادا ہیں، جس کے باعث انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔متاثرہ ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معاملے کا فوری نوٹس لینے، ملازمتوں پر بحال کرنے اور دو ماہ کی واجب الادا تنخواہیں جاری کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور دوبارہ ڈیوٹی پر بحال کیا جائے۔