راولپنڈی   گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شملہ اسلامیہ میں یوم  آزادی کی پروقار تقریب سے ایم پی اے رفعت عباسی کا خطاب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر):
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شملہ اسلامیہ بی بلاک راولپنڈی میں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار اور رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی پرچم کی لہرانے اور شجرکاری مہم کے ساتھ طلباء و طالبات نے ملی نغموں اور ٹیبلو کے ذریعے وطن سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا۔تقریب کی مہمانِ خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) رفعت عباسی تھیں، جبکہ سی ای او ڈی ای اے محمد یاسین خان بلوچ نے بھی بطورِ خاص شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔تقریب کا آغاز پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے ہوا، جہاں مہمانِ خصوصی نے قومی پرچم لہرایا۔ اس کے بعد وطن کی فضاؤں کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کے تحت سکول کے احاطے میں پودے بھی لگائے گئے۔
بعد ازاں، تقریب کے ثقافتی سیشن میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغموں پر شاندار پرفارمنس دی اور خوبصورت ٹیبلو پیش کیے، جن نے شرکاء کا دل موہ لیا۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی ایم پی اے رفعت عباسی اور سی ای او ڈی ای اے محمد یاسین خان بلوچ نے تقریب سے خطاب کیا۔ مہمانِ خصوصی رفعت عباسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ک یہ بچے کسی بھی طرح پرائیویٹ سکولوں کے بچوں سے کم نہیں ہیں، جو اتنے خوبصورت، رنگا رنگ اور پرجوش ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کر رہے ہیں۔”
تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور جشنِ آزادی کا بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ انصرام کیا گیا۔تقریب میں دیگر معزز مہمانوں میں ڈی ای او (ایس ای) تابندہ انجم، ڈی ای او ایلیمنٹری (میل) ڈاکٹر شہنشاہ بابر خان، ڈی ای او ایلیمنٹری (فی میل) ڈاکٹر ہاجرہ شاہین اور سینئر ہیڈ مسٹریس نورین صفدر راجہ بھی شریک تھیں۔