اسلام آباد(بی بی سی رپورٹ) پاکستان سول سولجر موومنٹ (PCSM) کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے نیشنل پریس کلب کے سامنے پاک فوج سے اظہاریکجہتی، جس میں تحریک کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کیا۔اس موقع پر مقررین نے مختلف تقاریر میں پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے پاک فوج اور ملک کے تمام سکیورٹی و دفاعی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا قوم کے محسن ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔شرکا نے شہدائے وطن کو سلام پیش کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔ کارکنان نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔اس موقع پر چیئرمین،پاکستان سول سولجر موومنٹ حاجی تاج محمد خان، سنٹرل کوآرڈینیٹر ، ایکلم سے خان،مرکزی رابطہ کار؛ سردار عبداللہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان، جمال یوسفزئی، یوتھ صدر اسلام آباد، اسد عبید اللہ، ایڈمنسٹریٹر شامل تھے۔





