داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
لاری اڈہ داودخیل پر تعمیر مسافر خانے کو گرا دیا گیا لاکھوں روپے ضائع ٹھیکدار نے مسافر خانہ گرا دیا کہ نئے پل پر گاڑیوں کو چڑھنے میں مشکلات پیش نہ آئیں جبکہ اگر نہر تھل کے کناروں کے ساتھ سائیڈ سے راستہ بنا دیا جاتا تو اس سے گاڑیوں کو پل پر آنے جانے میں آسانیاں ہو گی اور حادثات کا امکان بھی کم ہو گا اہل علاقہ نے کہا کہ ڈی سی میانوالی شاہد عباس داؤدخیل میں اللہ اللہ کر کے نہر تھل پر پل مکمل ہوا اس کے سامنے مسافر خانہ جو لاکھوں روپے سے تعمیر ہوا جس کو گزشتہ روز گرا دیا گیا اور جس میں لاکھوں روپے کا سریہ نکال کر ٹھیکدار کا منشی لےگیا ہے جبکہ یہ مسافر خانہ میونسپل کمیٹی نے تعمیر کرائے تھے تو ملبہ سریہ ایم سی داودخیل کی ملکیت تھا جبکہ ٹھیکدار لیکر گیا جس سے حکومت کا لاکھوں روپے کا نقصان ہے جبکہ اگر مسافر خانہ کھڑا رہتا اور نہر تھل کی پٹری کے دونوں اطراف سے گاڑیوں کا راستہ بن جاتا اور مسافر خانہ بھی قائم رہتا لیکن نہ جانے کیوں مسافر خانے کو گرا دیا گیا اور لاکھوں روپے کا سریہ بھی ٹھیکدار لے گیا ہے اہلیان داؤدخیل نے ڈی سی میانوالی شاہد عباس کاٹھیا اور اسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر لاکھوں روپے کا سریہ میونسپل کمیٹی میں واپس لایا جائے





