داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)گدی نشین پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری آستانہ عالیہ کوٹگلہ شریف داؤدخیل میں الحاج امان اللہ خان امیرے خیل کی رہائش گاہ پر آمد ان کے بیٹے صحافی ضیاءنیازی کے بھائی اور صحافی تنویر عابد کے بھانجے حاجی ثناءاللہ خان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے تعزیت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ (کل نفس ذائقہ الموت)ہر شخص نے موت کا ذائقہ چھکنا ہے ہر بندے کا وقت مقرر ہے جوان بیٹے کی موت سے والد کی کمر ٹوٹ جاتی ہے بہت بڑا صدمہ ہے بھائی کی موت بھائی کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے کیوں کے بھائی بھائی پر جان نچھاور کر دیتا ہے لیکن ہم اللہ کی رضا پر راضی پر راضی ہیں جو اللہ تعالی فیصلہ کرتا ہے اس میں بہتری ہوتی ہے بس انسان کو صبر کرنا چاہیے اور اس وقت پوری دنیا میں نفسا نفسی کا عالم ہے لوگ اللہ اور اس کے رسول صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کے دین سے دور ہو رہے ہیں اور دنیاوی کاموں میں مصروف ہیں جس کی وجہ ملک پر آفات آ رہی ہیں کھبی سیلابی ریلے تو کھبی زلزلے آ رہے ہیں یہ اللہ پاک کی ناراضگی ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے طور طریقوں پر عمل کریں اور اپنی آخرت کی زندگی کو سنواریں آخر پر انہوں نے دعا کی اور کہا کہ اللہ پاک لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائےاس موقع پر سماجی ورکر عبدالحمید سیفی۔آصف خان۔فیصل ظفر۔صحافی حنیف آکاش۔ماسٹر علم دین۔نعمان خان ۔عبدالرحمن جامی بھی موجود تھے انہوں نے داؤدخیل میں عبدالقیوم خان کی ہمشیرہ اور نور محمد خان کی پھپھو ۔اور الحاج عبدالخالق خان کی وفات پر ان کے بیٹوں خالد خان۔ساجد خان۔عابد خان سے ان کے گھر میں تعزیت کی





