وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز اسلام آباد کی نرس محترمہ رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک پیش کیا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز اسلام آباد کی نرس محترمہ رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک پیش کیا، جنہوں نے پمز کے نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے دوران ایک بچے کی جان بچائی۔