راولپنڈی(نیوز رپورٹر)
آل راولپنڈی ریسٹورینٹس ایسوسی ایشن کے صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی سائیں محمد اعجاز ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے قابلِ تحسین ہیں۔راولپنڈی میں بھی ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، جن سے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آ رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ میٹرو اسٹیشنز، راجہ بازار، کمرشل مارکیٹ، کچہری چوک، کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر اور کارڈیالوجی ہسپتال سمیت اہم منصوبے عوامی سہولت کے لیے نمایاں اقدامات ہیں۔سائیں محمد اعجاز ملک نے کہا کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے نواز شریف فلائی اوور، ٹی ایم چوک انڈر پاس، جی پی او چوک انڈر پاس، راولپنڈی رنگ روڈ اور کچہری چوک منصوبے اہم پیش رفت ہیں۔ اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر بائیک لین بھی شہریوں کے محفوظ سفر کے لیے قابلِ ستائش اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور کینٹ میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے راول ڈیم، خانپور ڈیم اور چاہن ڈیم سے پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر پیش رفت ہو رہی ہے، جب کہ ڈڈوچہ ڈیم کا کام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔سائیں محمد اعجاز ملک نے کہا کہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، موجودہ حکومت کے عوامی فلاح کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں اور آنے والا وقت بھی موجودہ حکومت کا ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ملک وقوم کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو جس قدر سراہا جائے ،کم ہوگا،یہی وجہ ہے کہ آج وہ عوام کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





