اسلام آباد(نیوز رپورٹر)
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے کہا کہ معیاری تعلیم، جدید مہارتوں اور درست رہنمائی کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو روشن مستقبل فراہم کیا جا سکتا ہے۔
مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تعلیمی تقریب میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے وابستہ ماہرینِ تعلیم، اساتذہ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔انہوں نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر اے پی پی ایس سی اے کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور چناب کالج ایف-8 کے سی ای او انتخاب حسین اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی، جبکہ عمر عثمان یونیفارم کے سی ای او شیخ محمد سرور کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے کہا کہ چناب کالج ایف-8 کی جانب سے میٹرک، ایف ایس سی، مختلف تعلیمی کورسز اور کیریئر رہنمائی کی فراہمی طلبہ کے لیے ایک قابلِ تحسین اقدام ہے، جو انہیں جدید مہارتیں حاصل کرنے اور عملی زندگی میں کامیابی کے بہتر مواقع فراہم کرتا ہے۔تقریب کے اختتام پر انتخاب حسین نے ڈاکٹر ابرار حسین ملک کی شرکت اور فروغِ تعلیم کے لیے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا، جبکہ شرکاء نے اس نوعیت کی تعلیمی سرگرمیوں کو نوجوان نسل کی رہنمائی کے لیے اہم قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





