لندن پلین پر راولپنڈی پلین ہیوی! نئے صوبے بن کر رہیں گے، پیر سید محمد علی گیلانی کا دوٹوک اعلان
راولپنڈی پلین نے لندن پلین کو مات دے دی، اسلام آباد بھی الگ صوبہ بنے گا: پیر سید محمد علی گیلانی
اسلام آباد ( پ ر) لندن پلین پر راولپنڈی پلین ہیوی، نئے صوبوں کے قیام کا وقت آ گیا: پیر سید محمد علی گیلانیراولپنڈی: سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت بری امام سرکار اور چیئرمین قومی امن کمیٹی علماء و مشائخ ونگ پاکستان، پیر سید محمد علی گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن پلین پر راولپنڈی پلین ہیوی ہو گیا ہے۔
پیر سید محمد علی گیلانی نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبے ضرور بنیں گے اور اسلام آباد کو بھی الگ صوبے کا درجہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام ملک پاکستان کے لیے انتہائی بہتر ثابت ہوگا اور اس کے سب سے زیادہ فوائد عام عوام کو حاصل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر انتظامی نظام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
پیر سید محمد علی گیلانی نے مزید کہا کہ وہ نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں اور یہ اقدام ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آخر میں سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی نے ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔





