داؤدخیل شہر کا سیوریج سسٹم مکمل طور پر بند ہونے سے اہل علاقہ شدید مشکلات سے دو چار ہے

داؤدخیل(رپورٹ ضیاءنیازی سے)
داؤدخیل شہر کا سیوریج سسٹم مکمل طور پر بند ہونے سے اہل علاقہ شدید مشکلات سے دو چار ہے سیوریج سسٹم کی بندش کی نیوز میڈیا پر نشر ہونے کے بعد ڈی سی میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے فوری نوٹس لیا اور متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے کہ داؤدخیل شہر میں 28کروڑ روپے سے زائد کی رقم سے سیوریج کی نئی لائینیں نصب کی گئیں ڈسپوزل پمپ دو لگائے گے لیکن نہ سیوریج سسٹم بحال ہو سکا نہ ڈسپوزل پمپ چالو ہو سکے ایک ڈسپوزل پمپ تو مکمل ہوا لیکن دوسرا تو مکمل ہی نہیں ہو سکا جس پر ڈی سی میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی داؤدخیل اسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران کو ہدایات جاری کیں کہ داؤدخیل کی سیوریج لائینوں کو فوری چالو کیا جائے جس پر میونسپل کمیٹی نے سیوریج لائینیں کھولنے والی مشینیں منگوا کر لاری اڈہ داؤدخیل کی سیوریج لائینوں کو کھولنے کے لیے مشینوں نے کام شروع کر دیا اور ملازمین سیوریج لائینوں کو کھولنے میں مصروف ہیں وہی اہلیان داؤدخیل نے ڈی سی میانوالی شاہد عباس کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کے ایکشن سے کام شروع ہو گیا ہے..