ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ اجلاس

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے )ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی رومیں منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ھیڈ کوارٹر عمر فاروق، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، اے ڈی پی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم علی، سی او ایم سی و ضلع کونسل مبشر کلیم گلِ، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس ضلع کونسل حیات اللہ خان، ایم او آئی ایند ایس مدثر حسن نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، کندیاں و ہرنولی میں سیوریج سٹم کی بحالی، بیوٹیفکیشن پروجیکٹ، بیوٹیفکیشن وال، پیڈل کورٹ، کرکٹ ارینا، لیڈیز جم کی تعمیر، جوائنٹ اتھارٹی اور دیگر ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی جاری ترقیاتی منصوبوں کو مزید سپیڈ اپ کیا جائے، نئے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلہ میں ٹینڈرنگ پراسس کو فوری مکمل جبکہ جو ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ان کے افتتاح کیلئے تمام انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے۔