مری (راجہ عثمان علی) مری کے علاقے ککڑاہی سے دو کم سن بچیوں کے مبینہ اغواء کی اطلاع نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کم سن بچیوں کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔دستیاب پولیس رپورٹ کے مطابق واقعہ پر تھانہ نیو مری پتریاٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ رپورٹ میں دفعہ 365-B کا اندراج بھی موجود ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق واقعہ کی رپورٹ 4 ستمبر 2026ء کو درج کی گئی۔ ڈی پی او مری کا سخت ایکشن، ایس ایچ او کو فوری ٹاسک۔ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے ایس ایچ او تھانہ نیو مری پتریاٹہ سعید احمد کیانی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے بچیوں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے اور تفتیش کو ہر ممکن پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھایا جائےذرائع کے مطابق ایس ایچ او سعید احمد کیانی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری اور بچیوں کی بازیابی کے لیے کشمیر کی سمت روانہ ہو گئے ہیں۔پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان تک پہنچنے کے لیے ممکنہ مقامات پر کارروائی کی جا رہی ہےمعصوم بچیوں کی بازیابی اولین ترجیح مری پولیس کی جانب سے واقعہ کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر کی براہِ راست نگرانی میں پولیس ٹیمیں متحرک ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کم سن بچیوں کو جلد از جلد بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےڈی پی او کا واضح پیغام: کم سن بچیوں کے اغواء جیسے سنگین واقعات میں کسی قسم کی غفلت یا رعایت برداشت نہیں کی جائے گی





