یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ایس پی سواں زون محمد خرم اشرف کی شہید لانس نائیک محمد محفوظ کے مزار پر حاضری

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ایس پی سواں زون محمد خرم اشرف کی شہید لانس نائیک محمد محفوظ کے مزار پر حاضری۔ایس پی سواں زون نے شہید کے مزار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور سلامی پیش کی۔تفصیلات کے مطابق یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر سپرٹینڈنٹ آف پولیس سواں زون محمد خرم اشرف نے نشانِ حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے مزار پر حاضری دی۔انہوں نے شہید کے مزار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور سلامی پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداءاور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ایس پی سواں زون محمد خرم اشرف نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے شہداءقوم کے حقیقی ہیروز ہیں۔ ان کی عظیم قربانیاں ہمارے لیے عزم، حوصلے، بہادری اور حب الوطنی کی روشن مثال ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے جذبہ حب الوطنی اور عزم کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اسلام آباد پولیس وطنِ عزیز کے دفاع، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔