واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) اسلام آباد کے تعاون سے "ایس ایل او (SLO) پر مبنی تشخیصی نظام

تربیلا غازی (نامہ نگار)
واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) اسلام آباد کے تعاون سے "ایس ایل او (SLO) پر مبنی تشخیصی نظام اور حالیہ امتحانی اصلاحات” کے موضوع پر ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،ورکشاپ کا اہتمام پرنسپل واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر رفاقت اسلام، ستارۂ امتیاز (ملٹری) کی درخواست پر چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک کی ہدایت پر کیا گیا،ورکشاپ میں واپڈا اسکولز اینڈ کالج تربیلا، آرمی پبلک اسکول تربیلا،غلام اسحاق خان (GIK) پبلک اسکول ٹوپی سمیت غازی و تربیلا کے مختلف فیڈرل بورڈ سے وابستہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے شرکت کی،فیڈرل بورڈ کے ڈائریکٹر ٹیسٹ اینڈ ڈویلپمنٹ مرزا علی نے ایس ایل اوز پر مبنی امتحانی نظام،امتحانی اصلاحات اور جدید تدریسی و تشخیصی طریقۂ کار پر تفصیلی بریفنگ دی،جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ریسرچ اینڈ اکیڈمکس سید ذوالفقار شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے،ورکشاپ کے اختتام پر پرنسپل بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر رفاقت اسلام نے چیئرمین فیڈرل بورڈ، ریسورس پرسنز اور شریک اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ،اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور تعلیمی میدان میں بہترین روایات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔