ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری
اسلام آباد (رپورٹ:اظہار خان نیازی) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والے انسانی سمگلر اور ایجنٹ ندیم مسیح ولد نذیر مسیح کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو کینیڈا بھجوانے کا وعدہ کرکے اس سے 60 لاکھ روپے وصول کیے اور بعد ازاں وعدہ پورا نہیں کیا۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 592/26 درج کرلی گئی ہے۔ مقدمے میں امیگریشن آرڈیننس 1979ء کی دفعات 18 اور 22 جبکہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 419، 420، 468 اور 471 شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی انسپکٹر محمد عظیم اور اے ایس آئی مظہر شاہ نے کی۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔





