داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) داؤدخیل میں سیوریج سسٹم ناکارہ کروڑوں روپے سیوریج پر خرچ ہوئے لاکھوں روپے سے ڈسپوزل پمپ بھی کھڑا منہ چڑا رہا ہے داؤدخیل لاری اڈہ پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے لاکھوں روپے لگا کر نئی سیوریج لائن لگائی گئی مسجد قباء کے ساتھ گلی میں لاکھوں روپے کی سلیب لگائی گئی لیکن سیوریج کا گندہ پانی جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے حکومت کے لاکھوں روپے گٹروں میں بہہ گئے لیکن کئی سالوں سے یہ سیوریج کا مسلہ حل نہ ہو سکا مسجد قباء میں آنے والے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہی سڑک سے گزرنے والے افراد اور کل سے ہائر سیکنڈری سکول آنے والے طلبا کو بھی جھیل کراس کر کے سکول جانا پڑے گا یہی نہیں داؤدخیل شہر کی گلی محلہ سالار میں ہرائمری سکول اور مدرسہ والی گلی میں بھی سیوریج کا گندہ پانی مٹر گشت کر رہا ہوتا ہے جبکہ محلہ سمال خیل میں سیوریج سے عوام پریشان ہیں اور امام بار گاہ سے ڈیرہ شیبے خیل روڈ پر سیوریج کا گندہ پانی تالاب کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے ڈی سی میانوالی شاہد عباس فوری نوٹس لیں





