زمین پر مبینہ قبضے کی کوشش ناکام، صدر بیرونی پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کر لیا

زمین پر مبینہ قبضے کی کوشش ناکام، صدر بیرونی پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کر لیا
راولپنڈی:(سید شاہد وحید ہاشمی)صدر بیرونی پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے والی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کی زمین پر مبینہ قبضے کی کوشش ناکام بنا کر 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے۔ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس کی زمین پر قبضے کی کوشش کی جبکہ مبینہ طور پر اس کے مویشی بھی چوری کیے گئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مبینہ طور پر چوری کیے گئے مویشیوں کی برآمدگی کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی املاک اور زمینوں پر غیر قانونی قبضے کی کوششوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے، جبکہ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مؤثر اقدامات جاری رہیں گے۔