لوکل سولر اور بیٹری مینوفیکچرنگ کیلئے طویل المدتی اور مستقل پالیسی مرتب کی جائے: آصف جاوید

 

سولرائزیشن کو قومی توانائی پالیسی کا حصہ بنا کر توانائی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں 

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)
پاکستان آلٹرنیٹو انرجی ایسوسی ایشن (PAEA) کے چیئرمین آصف جاوید نے کہا ہے کہ لوکل سولر اور بیٹری مینوفیکچرنگ کے لیے طویل المدتی اور مستقل پالیسی مرتب کی جائے، سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں اور معیاری پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر ریگولیٹری نظام تشکیل دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مقامی پیداوار کے نتیجے میں سولر ٹیکنالوجی کی قیمتیں بتدریج کم ہونے سے گھریلو صارفین، کاروباری مراکز اور صنعتی شعبہ زیادہ تیزی سے سولر توانائی کی طرف منتقل ہو سکے گاجس سے بجلی کے روایتی ذرائع پر دباؤ بھی کم ہوگا۔سولرائزیشن کو قومی توانائی پالیسی کا اہم حصہ بنا کر پاکستان نہ صرف توانائی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے بلکہ مستقبل میں سولر ٹیکنالوجی اور بیٹریز کی برآمد کے ذریعے عالمی منڈی میں بھی اپنا مقام بنا سکتا ہے۔