ناصربٹ،سجادخان ودیگر کا6ستمبر1965 کے شہداء کو خراجِ عقیدت
راولپنڈی(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حامد شاہ کی طرف سے یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقادکیاگیاجس میں سینیٹر ناصر بٹ، سجاد خان سابق تحصیل ناظم راولپنڈی، حافظ محمد عبداللہ بٹ ، شیخ ارسلان حفیظ ، مرزا منصور بیگ ، سردار طارق سابق امیدوار NA55 ملک سلطان سابق ڈپٹی میئر، شیخ تنویر اور دیگر مسلم لیگی رہنمائوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور اپنے خطا با ت میں 6 ستمبر 1965 کے شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ناصر محمود بٹ، سجاد خان، حامد شاہ شیخ ارسلان حفیظ ، مرزا منصور بیگ، سردار طارق، ملک سلطان محمود، تنویر اختر شیخ نے کہا ہے کہ پاک فوج اور قوم نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھو مر ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،۔





