داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)کروڑوں روپے کی لاگت سے داؤدخیل کالاباغ روڈ کی تعمیر ہوئی لیکن محکمہ ہائی وے لمبی تان کر سو جاتا ہے جس سے سڑکوں کا کام ناقص اور ادھورا رہ جاتا ہے داؤدخیل پل دس ہزار تا ماڑی انڈس ریلوے پل تک 82کروڑ روپے کی لاگت سے روڈ کی تعمیر ہوئی لیکن کینال کالونی کے قریب سیفٹی دیوار نہیں بنائی گئی ساتھ دونوں جانب گہری کھائی ہیں جو کسی بھی وقت بہت بڑے جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہیں میانوالی کالاباغ روڈ پر کینال کالونی داٶدخیل کے ساتھ یہ روڈ جو پل دس ہزار داٶدخیل تا کالاباغ سابقہ دور حکومت میں بنایا گیا ہے ۔اس روڈ پر دریاٸی چیک پوسٹ وانڈھا ککڑانوالہ ماڑی تا ریلوے کالاباغ پل تک
اس کے ساتھ روڈ پر پروٹیکشن ڈیواٸیڈر بلاک جس طرح بناۓ گٸے ہیں۔ تاکہ کوٸ بھی گاڑی وغیرہ نیچے گہری کھاٸ میں گرنے سے بچ جاۓ۔ٹھیکیدار نے مذکورہ جگہ تو یہ پروٹیکشن ڈیواٸیڈر بلاک رکھے دیٸے ہیں۔مگر نہر کالونی داٶدخیل کے ساتھ اس روڈ کے دونوں اطراف گہری کھاٸی ہیں۔ اور ایک طرف کرکٹ گراٶنڈ بھی ہے۔ جہاں نوجوان کرکٹ کھیلتے ہیں۔اس جگہ پر روڈ کے دونوں اطراف بھی ٹھیکیدار کو پروٹیکشن ڈیواٸیڈر بلاک بنانے چاہیں تھے مگر نہیں بنائے گٸے۔
جسکی وجہ سے کسی بھی وقت تیز رفتاری ، یا بے قابو ہو کر کسی قسم کی بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوسکتی ہے۔اور فیکٹریوں سے ہیوی ٹرالر یہی سے گزر کر جاتے ہیں کیونکہ اسی جگہ پر موڑ بھی ہے۔ڈی سی میانوالی شاہد عباس کاٹھیا فوری نوٹس لیں اور محکمہ ہاٸی وے کو احکامات جاری کیے جاٸیں کہ میانوالی کالاباغ روڈ نزد نہر کالونی داٶدخیل پر پروٹیکشن ڈیواٸیڈر بلاک لگاۓ جاٸیں۔
تاکہ کسی بھی ٹریفک حادثے میں گاڑی کھاٸی میں گرنے سے بچ سکے۔اور قیمتی جانوں کو بروقت ضائع ہونے سے بچایا جائےامید ہے ڈپٹی کمشنر اس اہم مسٸلہ پر خصوصی توجہ دینگے۔





