ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا

داؤدخیل  (ضیاءنیازی سے)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا اور ہسپتال میں منعقدہ عملہ کی موک ایکسر سائز کا جائزہ لیا۔انھوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں نصب ایمر جنسی آلات، حفاظتی اقدامات، صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عمر فاروق ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ہا رون طاہر بھی مو جود تھے۔فرضی مشق کے دوران ہسپتال عملے نے ایمر جنسی کی صورت میں آگ بجھا نے اور ہسپتال سے انحلاء کا عملی مظا ہر ہ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ افسران نے بریفنگ میں بتا یا کہ محکمہ صحت، سول ڈیفنس، ریسکیو1122اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ہسپتال عملے کو فائر فائٹنگ اور کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کی عملی مشق کرائی گئی ہے۔شاہد عباس کا ٹھیا نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تما م حفاظتی آلات کو مکمل طور پر فعال رکھا جا ئے اور با قاعدگی سے ان کی جانچ پڑتال کو یقینی بنا یا جا ئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔