ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز کی زیرنگرانی محکمہ خوراک میانوالی کا گندم و آٹے کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز کی زیرنگرانی محکمہ خوراک میانوالی کا گندم و آٹے کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، آٹے کی سمگل میں ملوث عناصر کے خلاف تھانہ داؤد خیل میں دو ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو روز قبل آٹے کی غیر قانونی نقل و حمل کے دوران داؤد خیل کے مقام سے پکڑے جانے والے دو ٹرکوں کے ڈرائیوارز، فلور ملز مالک اور اڈا منیجرز کے خلاف محکمہ خوراک میانوالی کی مدعیت میں تھانہ داؤد خیل میں مقدمات درج جبکہ کاروائی کے دوران قبضہ میں لیا گیا68 ٹن سے زائد آٹا کو سرکاری نرخ پر نیلام کر کے نیلامی سے وصول ہونے والے 7575700 روپے سرکاری خزانے میں جمع کرادیئے گئے۔