داؤدخیل (ضیاءنیازی سے)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمراہ میانوالی شہر اور مریم نواز میڈیکل کالج کادورہ۔ دورے کے دوران انھوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کی سڑکوں کی دھلائی، صفائی ستھرائی اور مریم نواز میڈیکل کالج کے جاری تعمیر و مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی ستھر اپنجاب کو ہدایت کی کہ جی پی او چوک پل تا نہر کا لو نی پل کے اطراف خودرو جھا ڑیوں کو ختم کر کے صفائی ستھرائی کرائی جائے۔ انھوں نے شہر کے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر صفائی ستھرائی کے نظام کو موقع پر چیک کیا۔ ڈی سی نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور ان سے صفائی کے نظام سے متعلق دریافت کیا۔انھوں نے ستھرا پنجاب حکا م کو شہر کی تمام گلی محلوں میں بہتر انداز میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ستھرا پنجاب پروگرام کے عملے کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔بعدا زاں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور ہا سٹل بلاک میں جاری تعمیر و مرمت کے کا موں کا جائز لیا۔انہوں نے محکمہ بلڈنگز کے حکا م اور متعلقہ کنٹر یکٹر کو ہدایت کی کہ ہاسٹل کے تعمیر و مر مت کے کا موں پر اضافی لیبر لگا کر انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جا ئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ھیڈ کوارٹر عمر فاروق، اے ڈی سی میو نسپل سروسز ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او ایم سی مبشر کلیم گلِ، ایم ڈی واسا رضوان اکبر، ڈی ڈی واسا چوہدری ریاض محمود، ایڈیشنل اے سی شوکت اقبال، ایس ڈی او پیر ا جمشید گلزار ملک کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔





