ڈی پی او میانوالی کی پٹرولنگ چیک پوسٹ فخر آباد علاقہ تھانہ چکڑالہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل موقع پر سن کر فوری داد رسی کے احکامات جاری

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
ڈی پی او میانوالی کی پٹرولنگ چیک پوسٹ فخر آباد علاقہ تھانہ چکڑالہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل موقع پر سن کر فوری داد رسی کے احکامات جاری
وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف کے ویژن "انصاف آپ کی دہلیز پر” کے تحت، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے خصوصی احکامات اور آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے پٹرولنگ چیک پوسٹ فخر آباد، علاقہ تھانہ چکڑالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں علاقے کے معززین، عمائدین اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز ڈی پی او میانوالی کے سامنے پیش کیں۔ ڈی پی او نے تمام درخواستیں نہایت توجہ سے سنیں، متعلقہ افسران کو موقع پر ہی شفاف اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے اور ہر شہری کو انصاف کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈی پی او میانوالی نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پنجاب پولیس عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد، باہمی تعاون اور رابطے کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے امیر اور غریب سب برابر ہیں۔ ہر شہری کو بلاامتیاز انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، میرٹ اور قانون کے مطابق پیش آئیں اور شہریوں کی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او موسیٰ خیل اسد عباس خان، ڈی ایس پی پٹرولنگ، ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ، تفتیشی افسران، انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔