ایف آئی اے کا انسانی سمگلر کے خلاف کریک ڈاؤن، متحدہ عرب امارات بھیجنے کے نام پر 4 لاکھ 42 ہزار روپے ہتھیانے والا گرفتار
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی، مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری
اسلام آباد (رپورٹ:اظہار خان نیازی) ایف آئی اے اسلام آباد زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر و ایجنٹ سمیع احمد ولد چمن محبوب کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو مقدمہ نمبر 123/26 میں گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 406، 420، 468 اور 109 کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کو متحدہ عرب امارات بھجوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 4 لاکھ 42 ہزار روپے ہتھیائے۔
کارروائی ایف آئی اے کی ریڈنگ ٹیم نے کی، جس میں انسپکٹر محمد عظیم اور اے ایس آئی مظہر شاہ شامل تھے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ، ویزہ فراڈ اور بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔





