تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیر اہتمام لیاقت باغ میں عظیم الشان میلاد کانفرنس

تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیر اہتمام لیاقت باغ میں عظیم الشان میلاد کانفرنس 
رسول پاک ﷺ بہترین سامع، ہر ایک بات پوری توجہ سے سنتے اور ان کے مسائل حل فرماتے 
انسانوں کے علاوہ حیوانات،چرند،پرند،نبادات،جمادات اور جنات سب کی شنوائی ہوتی
(چیئر مین سپریم کونسل،منہاج القرآن انٹرنیشنل، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا سماعت رسول ﷺ بارے فکر انگیز خطاب)
راولپنڈی (  بیورو رپورٹ )
گزشتہ روز لیاقت باغ کے تاریخی سبزہ زار پرتحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام ایک عظیم الشان میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں شہر بھر سے ہزاروں افراد شریک ہوئے،خواتین کی بھی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی،سٹیج پرپیران اکرام،علماء،تاجر برادری،وکلاء،اساتذہ،ہر شعبہ ہائے زندگی کی نمائندہ شخصیات موجود تھیں، لیاقت باغ کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا،سامعین کی آسانی کیلئے چارپنڈال میں مختلف جگہوں پرچار بڑی سکرین بھی نصب کی گئیں، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نوجوانوں نے پارکنگ،سیکورٹی، سٹالزاور دیگر انتظامی امور کو انتہائی مہارت سے نبھایا،چار گھنٹے کے طویل پروگرام میں شرکاء جم کر بیٹھے رہے،کانفرنس ابتدا ء سے اختتام تک تنظیمی نظم کاشاہکار تھی، لوگوں کا ذوق و شوق دیدنی تھا، سینکڑوں گھرانے بچوں سمیت آئے،پنڈال میں تشریف لانے پر چیئر مین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن،ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، کا شاندار استقبال کیا گیا، شہر کے نامور قراء اورمعروف نعت خوانوں نے بارگاہ خداوندی اور رسالت مآب میں گل ہائے عقیدت پیش لئے،ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیرت پاک کے ایک گوشے سماعت رسولﷺ بارے فکر انگیز خطاب کیا،ان کا کہنا تھا کہ رسول پاک ﷺ بہترین سامع تھے،ہر ایک کی بات پوری توجہ سے سنتے اور ان کے مسائل حل فرماتے،منافقین اس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے،جھوٹی،من گھڑت باتیں سناکر رسول پاک کا وقت برباد کرتے مگر آپ ﷺ انہیں بھی کبھی نہ دھتکارا، وہ محروم طبقات جن کو کوئی سننا گوارا نہ کرتا،رسول کریم ﷺ انہیں سب سے زیادہ وقت دیتے،انسانوں  سے سناجائے،دوسروں کی بات نہ سننے کی وجہ سے آج ہمارا معاشرہ بہت سے معاشرتی مسائل کا شکار ہو چکا ہے،کانفرنس میں جگر گوشہ حضور پیرِ مہر علی شاہ پیر سید جنید الحق گیلانی، پیر محمد سعد الرحمن نقشبندی مجددی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف، سید منیر حیدر شاہ نقوی، علامہ محمود احمد تبسم، ڈاکٹر فیصل اقبال خان، راجہ زاہد محمود، نائب ناظمین اعلیٰ ڈاکٹر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی،،کرنل (ر) خالد جاوید، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری، صدر منہاج القرآن راولپنڈی ڈویژن انار خان گوندل،ضلعی صدر اجمل محمود قادری، صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی غلام علی خان، محمد شعیب اعوان، سردار عمر دراز خان، قاضی شفیق, ملک طاھر ڈاکٹر بدیع الزمان، علامہ ہارون عباسی الازہری، ابرار رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر میر اشتیاق ایڈووکیٹ، علامہ حافظ اقبال رضوی، فواد بٹ، ملک ساجد، شیخ اعظم خورشید، شہزاد دلاور، انجم پرویز بھٹی، طارق راجپوت جرال، شرجیل میر، عبدالقادر میر چوہدری نیاز، رانا وحید شہزاد، ڈاکٹر عمران یونس، شیخ فرحان عزیز، پیر سید اسد گیلانی سمیت علماء و مشائخ، قرآء و نعت خواں حضرات اور عاشقانِ رسولﷺ (مرد و خواتین) نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ موجودہ دور میں ہر کوئی ایکدوسرے سے دور ہو رہا ہے، محبتیں دم توڑرہی اور نفرتیں پروان چڑھ رہی ہیں اور خاندانی نظام بکھر رہا ہے،معاشرے کو ایک مصطفوی معاشرہ بنانے کیلئے ہم سب کو سیرت پاک اس رخ کو اپنانا ہو گا،ہر شعبہ ہائے زندگی میں مکالمے کو فروغ دینا ہو گا اور ایک دوسرے کی غلطیاں،کوہ تاہیاں معاف کرنا ہوں گی۔آخر میں جگر گوشہ حضور پیرِ مہر علی شاہ پیر سید جنید الحق گیلانی نے صدارتی کلمات ادا کئے اورپیر محمد سعد الرحمن نقشبندی مجددی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف نے دعاء فرمائی۔