داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، بیوٹیفکیشن پروجیکٹ، ترقیاتی منصوبوں، ستھرا پنجاب پروگرام، شہر سے بارشی پانی کی بروقت نکاسی سمیت دیگر حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ماجد بن احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ھیڈ کوارٹر عمر فاروق، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضاخان، سی او میونسپل کمیٹی مبشر کلیم گلِ، ایم ڈی واسا رضوان اکبر، ایم او آئی اینڈ ایس مدثر حسن کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، زیرتعمیر بیوٹیفکیشن وال کے کاموں کو سپیڈ اپ کیا جائے اور شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کی تفریح کیلئے تعمیرکی جانے والے منصوبہ اربن کوریڈور کے باقی ماندہ تزئن و آرائش کے کاموں کو فوری مکمل کیا جائے۔ انھو ں ایم ڈی واساکو ہدایت کی بارش کے دوران شہر سے بارشی پانی کی فوری نکاسی کیلئے تمام عملہ کو مشینری سمیت فیلڈ میں متحرک رکھا جائے۔انھوں نے ایم ڈی ستھرا پنجاب کو ہدایت کی شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موئثر بنایا جائے۔





