دونوں وزرائے داخلہ نے خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام پر بھی گفتگو کی ،داخلی سکیورٹی سے متعلق باہمی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنایا جائے گا۔ ملاقات میں فیصلہ
وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب سے انکے والد محترم سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلفیہ الثانی کے انتقال پر اظہار تعزیت، قطر کی تعمیر و ترقی میں سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلفیہ الثانی کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا
دوحہ(بیورو رپورٹ)
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دوحہ میں قطری ہم منصب و کمانڈر داخلی سلامتی فورس(لخویا) شیخ خلفیہ بن حمد بن خلفیہ الثانی سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے داخلہ نے سکیورٹی پارنٹر شپ بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وزارت داخلہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دونوں وزرائے داخلہ نے خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام پر بھی گفتگو کی۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ داخلی سکیورٹی سے متعلق باہمی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنایا جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قطر کے ساتھ سکیورٹی و مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب سے انکے والد محترم سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلفیہ الثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کی تعمیر و ترقی میں سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلفیہ الثانی کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قطری وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور دوطرفہ اشتراک مضبوط بنانے کے مل کر کام کرتے رہیں گے۔





