گولڑہ روڈ کی انتہائی خستہ حالی کے خلاف دائر آئینی درخواست نمبر 4436/2026 پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان نے اہم حکم جاری کردیا

اسلام آباد ( بیورو رپورٹ) گولڑہ روڈ کی انتہائی خستہ حالی کے خلاف دائر آئینی درخواست نمبر 4436/2026 پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان نے اہم حکم جاری کردیا۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو گولڑہ روڈ کی فوری مرمت، بہتری اور اسے شہریوں کے لیے قابلِ استعمال بنانے کے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
درخواست گزاران ملک عمران الٰہی اور ملک انس فراز نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ گولڑہ روڈ طویل عرصے سے خراب حالت میں ہے، جس کے باعث اہلِ علاقہ اور روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
درخواست کی پیروی ایڈووکیٹس ملک ایم زبیر گولڑہ، راجہ عبدالحفیظ، ملک افتخار احمد، اختر اعوان کھوکھر، غلام یاسین اعوان، خالد فاروق، محمد علی شاہ اور رعنا احسن نے کی۔
عدالت نے سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو اپنے جوابات اور رپورٹس عدالت میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی