اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔سرچ آپریشنز کے دوران 159 افراد، 85 گھروں، آٹھ دکانیں ،90 موٹر سائیکلوں اور 27 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 26 مشکوک افراد اور 11 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشنز اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برامد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 159 افراد، 85 گھروں، آٹھ دکانیں ،90 موٹر سائیکلوں اور 27 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 26 مشکوک افراد اور 11 موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشنز اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں۔