پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PMDC) کے مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسد احمد نے  پروجیکٹ کالاباغ کا اہم دورہ کیا

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PMDC) کے مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسد احمد نے  پروجیکٹ کالاباغ کا اہم دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ سید راشد علی، چیف فائنینشل آفیسر (CFO)، جبکہ ساجد حسین، AVP HR & Procurement،  موجود تھے۔پی ایم ڈی سی آفس آمد پر پروجیکٹ مینیجر فرخ تیمور ، شعیب ، حافظ سعید ، دیگر افسران و عملہ اور آئی ڈبلیو ٹی کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسد احمد نے پروجیکٹ مینیجر کے نئے آفس اور گیسٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کے بعد باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر آئی ڈبلیو ٹی کے سینئر افسران کے ساتھ اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور منصوبے کے مستقبل کے حوالے سے ایک اہم معاہدہ بھی طے پایا۔بعد ازاں ایم ڈی  نے دیگر افسران کے ہمراہ ماڑی سیکشن میں مجوزہ سالٹ گرائنڈنگ پلانٹ کے لیے منتخب کردہ احاطہ اور NLC کے تعمیر کردہ پلیٹ فارم کا بھی دورہ کیا۔مزید براں، گیسٹ ہاؤس میں سالٹ مائنز کے ٹھیکیداران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پروجیکٹ مینیجر فرخ تیمور ، شعیب ، حافظ سعید  اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سالٹ کی پیداوار، ترسیل، ٹھیکیداران کو درپیش مسائل، باہمی تعاون اور آئندہ کے لائحۂ عمل سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سالٹ مائنز کے ٹھیکیداران کے ساتھ ہونے والی میٹنگ انتہائی مثبت اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ تمام متعلقہ امور پر کھل کر تبادلۂ خیال کیا گیا اور باہمی مشاورت سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سالٹ کی پیداوار اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کو مزید منظم، مؤثر اور بہتر بنایا جائے گا تاکہ پروجیکٹ کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا جا سکے۔دورے کے دوران انتظامیہ کی جانب سے منصوبے کو عملی اور کامیاب بنانے، پیداوار میں اضافے اور متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کو یقینی بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔مجموعی طور پر مینیجنگ ڈائریکٹر پی ایم ڈی سی انجینئر اسد احمد کا یہ دورہ انتہائی اہم، مفید اور حوصلہ افزا رہا، انہوں نے وانڈھا ککڑنوالہ میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کیاجس سے آئی ڈبلیو ٹی اور پی ایم ڈی سی کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور سالٹ پروجیکٹ کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کی نئی امید پیدا ہوئی۔