مری ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس

مری ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس

مری (راجہ عثمان علی) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ریزولوشن کمیٹی (DRC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں تنازعات کے پرامن حل، عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور مصالحتی کارروائیوں کو مؤثر بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) ارشد اقبال، ایس ڈی او پیرا، محکمہ ریونیو کے افسران اور متعلقہ ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
لڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روایتی عدالتی چارہ جوئی کے بوجھ کو کم کرنے اور باہمی رضامندی سے تنازعات کے حل میں ڈسٹرکٹ ریزولوشن کمیٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کمیٹی ارکان کو ہدایت کی کہ عوامی تنازعات کے حل میں شفافیت، غیر جانبداری اور تیز رفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو فوری اور آسان انصاف فراہم کیا جا سکے۔اجلاس میں زیرِ التوا کیسز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔