بلاول بھٹو زرداری سے پی ایف یو جے وفد کی ملاقات

 

پیکا ایکٹ میں ترامیم اور صحافیوں کے تحفظ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سردار یوسف خان) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے صدر افضل بٹ کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے مظہر عباس اور صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس آصف بشیر چودھری شامل تھے۔

ملاقات کے دوران پیکا ایکٹ میں ترامیم، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی صحافت سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے صحافیوں کو درپیش مسائل اور موجودہ حالات میں آزادی اظہار کے تحفظ کے حوالے سے اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان، شازیہ مری، وقار مہدی، مسرور احسن، سرمد علی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور آزادی صحافت کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز پر بھی بات چیت کی گئی۔